گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کا ایک اور افسوسناک واقعہ

20 Jun, 2019 | 08:11 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ، کام ٹھیک نہ کرنے پر 8 سالہ ملازمہ کو گرم چمٹے سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، محلہ داروں نے شکایت کی تو پولیس نے مالک مکان سمیت اہلخانہ کو گرفتار کر لیا۔

جوہر ٹاؤن میں شہری عباس کے گھر تین ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر 8 سالہ کلثوم ملازمت کرتی تھی، گھر کا کام ٹھیک نہ کرنے پر عباس اور اس کے اہلخانہ نے کلثوم کو گرم چمٹوں سے مارنا شروع کردیا، جس کی وجہ سے کلثوم کی حالت غیر ہو گئی۔ محلہ داروں کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر عباس اور اہلخانہ کو حراست میں لے لیا۔

کلثوم کے والد کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل کلثوم کو عباس کے گھر پر تین ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کیلئے بھیجا تھا۔ پولیس نے کلثوم کو چائلڈ پرٹیکشن بیورو کے حوالے کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج اور ملزم عباس کو گرفتار کر لیا ہے۔

8 سالہ کلثوم کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کی بیٹی کے ساتھ ایسا واقعہ نہ ہو۔

مزیدخبریں