( شہزاد خان ) شہر سمیت ملک بھر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں نے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ چوبیس قیراط فی تولہ سونا دو ہزار تین سو پچاس روپے مہنگا ہوکر ستتر ہزار آٹھ سو روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سوناروں نے قیمتیں اسی ہزار تک جانے کی پیش گوئی کردی۔
ایک ہی روز میں دو ہزار تین سو پچاس روپے مہنگا ہوکر چوبیس قیراط فی تولہ سونا ستتر ہزار آٹھ سو روپے کا ہوگیا، بائیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ اکہتر ہزار تین سو سولہ روپے تک پہنچ گئے۔ صدر لاہور صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے ڈالر کی قدر بڑھنے کی صورت میں سونے کی قیمتیں 80 ہزار تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے سوناروں کہا کہ ایک سال کے دوران چوبیس قیراط فی تولہ سونا اٹھارہ ہزار پانچ سو پچاس اور بائیس قیراط فی تولہ سونا سترہ ہزار چار روپے مہنگا ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ایک سو سات ڈالر فی اونس سونا مہنگا ہوا، تبدیلی سرکار کی حکومت کے دوران ڈالر پینتیس روپے مہنگا ہونے سے ملک میں سونے کی قیمتیں بڑھیں۔
سوناروں کا کہنا تھا کہ ڈالر کو کنٹرول نہ کیا گیا تو فی تولہ سونا اسی ہزار کی ریکارڈ سطح بھی کراس کرجائے گا۔