محکمہ بلدیات نے والڈ سٹی پراجیکٹ کی تین سکیموں کی منظوری دیدی

20 Jun, 2019 | 05:43 PM

Shazia Bashir

سٹی42: محکمہ بلدیات نے والڈ سٹی پراجیکٹ کی تین سکیموں کی منظوری دی ہے، عمارتوں کی بحالی اور تزئین و آرائش پر پانچ سو ملین خرچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ سے لے کر بازاراں حکیماں تک کو اپ گریڈ کرنے اور ان عمارتوں کی بحالی اور خوبصورتی کی منظوری دی گئی ہے جس پر کل 500 ملین روپے خرچ آئیں گے۔

مریم زمانہ مسجد کی بحالی اور علی پارک کو قلعہ سے منسلک کرنے کی منطوری دی گئی ہے، محکمہ بلدیات اور والڈ سٹی اتھارٹی نے مل کر ان سکیموں کو منظور کیا ہے اور محکمہ بلدیات ان سکیموں کا بجٹ جاری کرے گا جس سے ان عمارتوں کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا جا سکے گا۔    

مزیدخبریں