ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے بڑی تفریحی سہولت سے محروم ہوگئے

لاہوریئے بڑی تفریحی سہولت سے محروم ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) لاہوریوں کے لیے بُری خبر، محکمہ جنگلی حیات نے جلو زو کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، ترقیاتی منصوبہ فنڈز کی کمی کی نذر ہو گیا۔

جلو زو کے جانوروں کو پنجاب کے دیگر وائلڈ لائف پارکس میں منتقل کردیا جائے گا۔ کالے ریچھ کا جوڑا مری وائلڈ لائف پارک جبکہ دیگر پرندے اور جانور لاہور چڑیا گھر اور زو سفاری میں منتقل کیے جارہے ہیں۔ جلو زو کو بند کرنے کا فیصلہ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ جلو زو کے ترقیاتی کام فنڈز کی کمی کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکے۔

زو کی ڈویلپمنٹ کا منصوبہ جولائی 2016 میں شروع کیا گیا جس کو جون 2019 میں مکمل کیا جانا تھا۔ منصوبے کیلئے 398.6 ملین لاگت کا بجٹ منظور کیا گیا۔ 3 سال گزرجانے کے باوجود جاری ترقیاتی کاموں کیلئے صرف 40 فیصد فنڈ ادا کیے گئے۔

رواں مالی سال میں منصوبے کیلئے منظور شدہ فنڈ ریلیز نہ ہوسکے جس سے منصوبہ ختم کردیا گیا۔