سٹی42: ہائیکورٹ میں بصارت سے محروم ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت عدالت نے نابینا افراد کو تاحکم ثانی ملازمت سے برطرف نہ کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع اور متعلقہ فریقین کو جواب جمع کروانے کیلئے سولہ جولائی تک کی مہلت دے دی
جسٹس علی باقر نجفی نے محمد رمضان سمیت دیگر نابینا ملازمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے سید عبدالرحمان ہاشمی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، لاء افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈی سی او اور ای ڈی او کی عہدوں کے نام تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ درخواست میں نئے نام شامل کئے جائیں تاکہ متعلقہ افسران جواب جمع کرواسکیں، ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن کی جانب سے جواب جمع نہ کروایا گیا، درخواستگزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ 4 سال سے زائد عرصہ سے محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں ڈیلی ویجز پرکام کررہے ہیں۔
سپیشل ایجوکیشن میں کرسیوں کی بُنائی کا کام کرتے ہیں، حکومتی پالیسی کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جارہا، درخواستگزاروں نے استدعا کی کہ عدالت انہیں مستقل کرنے کا حکم دے۔