حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا

20 Jun, 2019 | 01:58 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارٹی سیاست میں مریم نواز کے سرگرم ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی متحرک ہوگئے ۔

نیب میں گرفتاری کے بعد اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر اپوزیشن چیمبر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کیساتھ ملاقاتیں شروع کردی ہیں، اپوزیشن لیڈر رہنماؤں اور کارکنوں کی ناراضگیاں دُور کرنے کی بھی کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے لاہور کے کارکنوں کو فعال کرنے کیلئےمختلف تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔

 حمزہ شہباز سے آج چیمبر میں سابق وفاقی طلال چودھری اور رکن قومی اسمبلی شہباز بابر ملاقات کریں گے جس میں پارٹی امور اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

مزیدخبریں