(اکمل سومرو) میٹرک نتائج کے اعلان کا شیڈول جاری کردیا گیا، سالانہ امتحانات 2019 کے نتائج کا اعلان 15 جولائی کو کیا جائے گا،۔
لاہور سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے نتائج کے اعلان کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، میٹرک سالانہ امتحانات 2019ء کے نتائج کا اعلان 15 جولائی کو کیا جائے گا، چیئرمین لاہور بورڈ چوہدری محمد اسماعیل نے صوبے کے تمام بورڈز سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 15 جولائی کو نتائج کا اعلان کرنے کی تیاری مکمل کی جائے، پاکستان بھر میں یکساں تعلیمی سال کے نفاذ کیلئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایت پر نتائج کا شیڈول تبدیل کیا گیا۔
چیئرمین لاہور بورڈ کے مطابق امتحانی نتائج کے شیڈول کو ایک ہفتہ پہلے جاری کیا جا رہا ہے جس کا مقصد آئندہ تعلیمی سال میں تمام صوبوں کا امتحانی شیڈول یکساں کرنا ہے۔