اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

20 Jun, 2018 | 10:25 PM

عطاءسبحانی
Read more!

احسن علی:پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے اور فائن میدے کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ اوپن مارکیٹ میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا بیس روپے جبکہ فائن میدے کا چوراسی کلو کا تھیلا ایک سو روپے مہنگا کر دیا۔

شادمان میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔ میاں ریاض، طاہر حنیف ملک، حافظ احمد، مبشر عباس، میاں اکرم، عبدالستار، منظور احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ عاصم رضا کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، جسکے باعث فلور ملز اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں گندم خرید نے پر مجبور ہیں۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پرائیوٹ گندم کی پسائی پر پابندی،صوبہ میں آٹے کی قلت پیدا ہونے کا امکان

قیمت میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا سات سو پچپن کا ہو گیا ،جبکہ فائن میدے کا چوراسی کلو کا تھیلا چھتیس سو روپے کا ہو گیا۔

مزیدخبریں