درنایاب:بحرین میں ہونیوالے یونیسکو کے بیالیسویں ورلڈ ہیریٹیج کنونشن میں شرکت کیلئے جانیوالے وفد میں ڈی جی ایل ڈی اے میاں شکیل کا نام بھی شامل کرلیا گیا ۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:یونیسکو کے ری ایکٹو مشن کو اورنج لائن حکام مطمئین نہ کرسکے
بحرین جانے والوں میں میاں شکیل احمد ، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسن خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر حمادالحسن، اقرار حسین شامل ہیں۔ وفد چوبیس سے اٹھائیس جون تک مانامہ بحرین رہے گا۔ کنونشن میں اورنج لائن منصوبے پر یونیسکو کے ری ایکٹو مانیٹرنگ مشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ وفد رپورٹ میں نشاندہی کی گئی خامیوں کا دفاع کرے گا۔