ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت پنجاب نے 2سو نئی ایمبولینس خریدنے کا فیصلہ واپس لے لیا

محکمہ صحت پنجاب نے 2سو نئی ایمبولینس خریدنے کا فیصلہ واپس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: محکمہ صحت پنجاب نے لاہور صوبہ بھر میں دوسو نئی ایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ واپس لے لیا، دوسو جدید ایمبولینسز کی خریداری کا دی گئی بڈ منسوخ کردی گئی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے لاہور اور صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ہسپتال تک سفری سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جس کے تحت لاہور اور پنجاب بھر میں دو سو نئی ایمبولینسز خریدی جانی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی آڑ میں خزانےکو کروڑوں روپے کا نقصان

ایموبلینسز کی خریداری کے لیے باقاعدہ ٹینڈرز بھی طلب کیے گئے، جس کے لیے قومی اور بین الاقوامی فرموں کی جانب سے بڈز بھی دی گئییں۔ لیکن محکمہ صحت کے ذرائع اور سٹی فورٹی ٹو موصول ہونے والے دستاویزات میں موصول ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے ایمبولینس کی خریداری کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جبکہ باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: