گرد آلود ہواؤں نے لاہو رکو پھر اپنی لپیٹ میں لے لیا

20 Jun, 2018 | 03:42 PM

(سٹی 42) گرد آلود ہواؤں نے لاہور کو ایک بار پھر  اپنی لپیٹ میں لے لیا ,  محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق شہر اور گردونواح میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کو موسمی وارننگ جاری کر دی، ایئرپورٹ انتظامیہ نے موسم کی خرابی کے باعث چھوٹے طیاروں کی پروازوں کو محدود کر دیا۔

طبی ماہرین نے  سانس اور دمہ کے مریضوں کو گھر سے باہر نکلنے کا مشورہ دیا اُنکا کہنا ہے کہ اگر گھر سے نکلنا بہت ضروری ہو تو  ماسک  پہن کر گھر سے باہر نکلیں۔

مزیدخبریں