ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی لاوارث لاشیں  شہر خموشاں میں بھی لاوارث ہو گئیں

لاہور کی لاوارث لاشیں  شہر خموشاں میں بھی لاوارث ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پنجاب حکومت کے جاتے ہی ایک اور منصوبہ ٹھپ ہو گیا، لاہور کی لاوارث لاشیں  شہر خاموشاں میں بھی لاوارث ہو کر رہ گئیں،کڑوڑوں روپے کی تشہیر میں فری ایمبولینس اور کفن دینے کی دعوے صرف دعووں کی حد تک محدود، شہر خاموشاں نے میو ہسپتال کے مردہ خانے کو ایمبولینس اور کفن دینے سے انکار کر دیا گیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق شہر خاموشاں کے افتتاح کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے کڑوڑوں روپے مالیت سے تشہیر کی گئی تھی کہ شہر خاموشاں میں مستحق افراد کو مفت ایمبولینس ، کفن اور غسل کے ساتھ تدفین کی جائے گئی تاہم حکومت کے جاتے ہی تمام دعوی صرف دعووں کی حد تک رہے۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر کا کلہاڑی اور چھریوں سے وار کیونکہ بیوی نے عید پر۔۔۔۔ 

 شہر خاموشاں کی انتظامیہ کی جانب سے میو ہسپتال کے مردہ خانے کی لاوارث لاشوں کے لیے کفن غسل اور ایمبولینس کی سہولت ناپید کر دی گئی ہے جس کے بعد شہر خاموشاں کی انتظامیہ نے میو ہسپتال کے ڈیڈ ہاوس سے لاوارث لاش کو ایمبولینس سروس دینے سے بھی انکار کر دیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:موبائل کارڈ پر ٹیکس ختم ہونے کے باعث پنجاب ریونیواتھارٹی سر پکڑ کر بیٹھ گئی 

 ذرائع کا کہنا تھا کہ شہر خاموشاں کی انتظامیہ کی جانب سے لاوارث لاشوں کو کفن بھی نہیں دیا جا رہا اور لاش کا غسل کرنے کے لیے بھی کوئی شخص موجود نہیں۔شہر خاموشاں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ میو ہسپتال ڈیڈ ہاوس کا فاصلہ زیادہ ہونے اور شہر خاموشاں میں صرف ایک ایمبولینس ہونے کی بنا پر ایمبولینس سروس نہیں دی جا رہی۔

یہ بھی لازمی دیکھیں: