ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوڈ شیڈنگ سے تنگ لاہوریوں کیلئےہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری آگئی

لوڈ شیڈنگ سے تنگ لاہوریوں کیلئےہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے تقسیم کار کمپنیوں کو اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔لاہور ائیر پورٹ میدان جنگ بن گیا

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پرسماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے عبداللہ ملک پیش ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا  کہ بجلی کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیساتھ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کی جاری ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔درخواستگزار  کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔گرد آلود ہواؤں نے لاہو رکو پھر اپنی لپیٹ میں لے لیا

لیسکو، فیسکو، گیپکو نے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول عدالت میں پیش کردیا۔ لیسکو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بجلی کی طلب،رسد میں فرق پرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔عید پر بیوی نے ایسا کیا کہ شوہر نے کلہاڑیاں کے وار کرکے زخمی کردیا 

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعدڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو اعلانیہ لوڈشیڈنگ ویب سائٹ پراپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔