موبائل کارڈ پر ٹیکس ختم ہونے کے باعث پنجاب ریونیواتھارٹی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

20 Jun, 2018 | 12:32 PM

حرااعوان

رضوان نقوی: پنجاب ریونیواتھارٹی رواں مالی سال کے دوران تاحال 104 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرسکی، موبائل کارڈ پر ٹیکس ختم ہونے کے باعث115  ارب روپے کا سالانہ ہدف پورا کرنا پی آراے کیلئے محال ہوگیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کا نظر ثانی شدہ سالانہ ہدف 115 روپے مقررکیا گیا تھا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی تاحال 104 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرسکی ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نےعید کی چھٹیوں کے باعث سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 22 جون تک توسیع کردی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:موٹروے پر سفر کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار، خبردار ، کیونکہ اب۔۔۔ 

 پنجاب ریونیو اتھارٹی ذرائع کے مطابق موبائل کارڈ پر ٹیکس ختم ہونے سے ٹیلی کام سیکٹر سے موصول ہونے والے سیلز ٹیکس کی مد میں 4 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوگا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی مد میں سالانہ اہداف پورے کرنے کیلئے 9 روز کے دوران 11 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرنا ہوں گے۔

مزیدخبریں