ایڈیشنل آئی جیز کی قسمت کا فیصلہ اگلے دو روز میں متوقع

20 Jun, 2018 | 11:24 AM

Read more!

(قیصر کھوکھر) 4 ایڈیشنل آئی جی کی قسمت کا فیصلہ اگلے دو روز میں متوقع ہے۔ چاروں افسروں کی فہرست نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو فراہم کر دی گئی ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔خیابان جناح رائیونڈ روڈ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ

ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور آئی جی آفس نے چاروں افسروں کی فہرست نگران وزیر اعلیٰ کو فراہم کر دی۔جن میں ایڈیشنل آئی جی حسین اصغر، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس، ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ اور ایڈیشنل آئی جی فیصل شاہکار  کے نام شامل ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔جنرل ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی انتہا، مریض دوہرے عذاب میں مبتلا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز میں فیصلہ کیا جائے گا کہ ان چاروں پولیس افسروں کو پنجاب میں رکھا جائے یا نہ رکھا جائے اور اگر رکھا جائے تو کس  کو واپس اسلام آباد بھیجا جائے اور کس  کو پنجاب میں ہی رکھا جائے۔اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری جلد ہی فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں