ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی پٹرول پمپ کے دھندے میں "موبائل پٹرول پمپ" کی اختراع

Mobile Petrol Pump, Mini Petrol Pump, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمیر افضال:  شہر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کا دھندہ عروج پر ہے اور انتظامیہ نا معلوام عوامل کے زیر اثر اس غیر قانونی دھندے کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرتی۔
نقشہ سٹاپ، سبزہ زار، اسلام پورہ، مغلپورہ اور لاہور کے درجنوں دوسرے علاقہ میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہو گئی ہے لیکن 

وحدت روڈ نقشہ سٹاپ پر تو ایک غیر قانونی پٹرول پمپ  لوڈر رکشہ میں ہی نصب کر لیا گیا ہے۔

اس "موبائل پٹرول پمپ" کو  لیسکو کے ٹرانسفارمروں کے بالکل قریب لا کر کھڑا کیا جاتا ہے اور دن بھر یہاں غیر محفوظ طریقہ سے پٹرول فروخت کیا جاتا ہے لیکن انتظامیہ کے لئے گھبرانے کی کوئی بات نہیں، کسی آتشزدگی کی صورت میں آگ بجھانے کے لئے فائر ڈسٹنگوِشر بھی رکشہ کے اندر رکھا گیا ہے۔ البتہ اگر آگ پٹرول پمپ بردار رکشہ کے اندر ہی لگ گئی تو فائر ڈسٹنگوِشر بھی اس آگ میں جل کر خاکستر ہو سکتا ہے۔


ذمہ دار شہریوں کا کہنا ہے کہ گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس خطرے کی گھنٹی ہیں۔ 

 شہری کہتے ہیں کہ انہیں ان غیر محفوظ  پٹرول پمپس کی اپنی آبادیوں میں موجودگی سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ 
شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کےخلاف کارروائی کرے۔