دوران سروس انتقال کرنے والے362 پولیس ملازمین کے اہلخانہ کے لیے75 کروڑ کی گرانٹ

20 Jul, 2024 | 10:46 PM

 علی ساہی : دوران سروس انتقال کرنے والےسیکڑوں پولیس ملازمین کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپےکی گرانٹ جاری کردی گئی ۔آئی جی پنجاب کاکہناہے ملازمین کی درخواستوں کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پنجاب پولیس کےآئی جی ڈاکٹر عثمان انورنے دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے اہلخانہ کوریلیف فراہم کیاہے۔ لاہور کے 97سمیت دوران سروس انتقال کرنیوالے 362ملازمین کے اہلخانہ کیلئے 75 کروڑ روپےکی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔

 عثمان انور کاکہنا ہےدوران سروس وفات پانے والے ہر پولیس ملازم کے اہلخانہ کو فوری فنانشل گرانٹ ملے گی۔ فورس کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف مد میں روزانہ 1 کروڑ روپے خرچ کیے جارہےہیں۔

رواں سال ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے 130 کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ کر رہے ہیں

مزیدخبریں