ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آشیانہ روڈ حاکم چوک کے ووٹر اپنی وزیراعلیٰ  کی توجہ کے منتظر

Hakam Chowk Ashiana Road Lahore, City42 , pp 159 , Maryam Nawaz, Rana Mubbashar, Chief Minister Maryam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ سجاد:  حاکم چوک آشیانہ روڈ کی متعددگلیوں کی خستہ حالی کےباوجود یہاں کے صابر مکین اس بات پر خوش ہیں کہ انہوں نے جس مریم نواز کو ووٹ دیا تھا وہ اب پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ آج نہین تو کل وزیر اعلیٰ مریم نواز کو اپنے ووٹروں کے حالات کا خیال ضرور آئے گا اور ان کے علاقہ کی قسمت بھی بدل جائے گی۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ گلیوں اور سڑکوں کا حال طویل عرصہ سے ایسا ہی ہے۔ ارکانِ اسمبلی سے کئی مرتبہ کہا کہ ہماری گلیاں بھی  بنوا دیں ، وہ وعدہ تو کر جاتے ہیں لیکن عملاً ایک اینٹ تک نہیں لگواتے۔ 

یہ آبادی پی پی 159 میں شامل ہے۔ اس  حلقہ سے رانا مبشر اقبال اور مریم نواز نے بھاری اکثریت سے الیکشن جیتا ہے۔  ووٹر برے حال میں رہ رہے ہیں لیکن ووٹ سے حکومت میں آنے والے ان کے حالات بدلنے کے لئے کچھ نہیں کر رہے۔ 

خواتین نے بتایا کہ بارش ہوتی ہے تو علاقہ میں کمر تک پانی کھڑا ہو جاتا ہے، کچے پکے مکانوں میں سر چھپا کر بیٹھے لوگوں کو بارش میں یہ ہی ڈر رہتا ہے کہ گھر نہ گر جائے۔
گلیوں کی ٹوٹ پھوٹ علاقہ مکینوں کے مسائل میں اضافہ کرنے لگی ہے۔
بارشوں کے باعث گلیاں پانی سے بھر جاتی ہیں  جس سے سڑک پر کاروبار کرنے والے دکانداروں کا کام بھی متاثر ہورہا ہے۔
علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے گلیوں کی مرمت کروانے کی اپیل کی ہے۔