کومل اسلم: آزادی کے عالمی دن پر لاہورعجائب گھر کی جانب سے لاہور کی تاریخی عمارتوں پر تصویروں کا مقابلہ کروایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر سے کوئی بھی فوٹوگرافر اپنی لاہور کی عمارتوں کی تصاویر کے ساتھ اس مقابلہ میں شریک ہو سکتے ہیں۔
لاہور میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم رضوان نے بتایا کہ آزادی کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میوزیم نے لاہور کی تاریخی عمارتوں کی فوٹوز کا مقابلہ اور ان فوٹوز کی نمائش کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس مقابملہ مین لاہور سے باہر موجود فوٹوگرافر بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے میں لاہور کی تاریخی عمارتوں کی تصویریں شامل کی جائیں گی۔ بہترین تصاویر کو انعام اور سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس تصویری مقابلے میں پاکستان بھر سے شائقین حصہ لے رہے ہیں اور دو سو انٹریز ہو چکی ہیں۔
لاہور کی تاریخی عمارتوں کی تصویروں کی نمائش یکم اگست کو لاہور عجائب گھر میں لگائی جائے گی۔