انوشہ جعفری : ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچی کی جان بچالی ۔
ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق درندہ صفت ملزم نے چھ سالہ صدف سے زیادتی کی کوشش کی ، سفاک ملزم نے بچی پر بدترین تشدد کرکے اس کو بوری میں ڈال دیا۔ سفاک ملزم نے مردہ سمجھ کر صدف کو گندے نالے میں پھینک دیا ۔
قائدآباد پولیس نے اطلاع ملتے ہی بچی کو ریسکیو کیا، قائدآباد پولیس نے فوری طور پر بچی کو ابتدائی طبی امداد دی ۔پولیس نے فوری طور بچی سے معلومات حاصل کرکے کارروائی کی ۔ پولیس نے تین مقامات پر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ پولیس نے سفاک ملزم جاوید ممتاز کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم جاوید ممتاز نے اقرار جرم کرلیا ہے۔ دوسری جانب متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، میڈیکل مکمل ہوتے ہی مقدمہ درج کرلیا جائے گا ۔