غیر قانونی اسلحے کی سپلائی  پولیس کے لیے چیلنج،80 فیصدجرائم میں غیرلائسنسی اسلحے کا استعمال

20 Jul, 2024 | 09:35 PM

 عرفان ملک:شہر میں غیر قانونی اسلحہ کی بڑھتی سپلائی پولیس کے لیے چیلنج بن گیا ۔۔ قتل ، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں غیر قانونی اور غیر لائسنسی اسلحہ کا استعمال ہونے لگا ۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں چھ ماہ کے دوران ہونے والے 80 فیصد جرائم میں غیر لائسنسی اسلحہ کا استعمال ہوا ۔پولیس حکام کے مطابق رواں سال میں ابتک اقدام قتل کے 526 واقعات رونما ہوئے۔ قتل کے 231 واقعات رواں سال میں رونما ہوئے جبکہ ڈکیتی کے دوران شہریوں کو قتل کرنے کے رواں سال 13 واقعات رونما ہوئے ۔

 پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اقدام قتل اور قتل میں استعمال ہونے والا 80 فیصد اسلحہ غیر لائسنسی تھا ۔ذرائع کے مطابق دیگر سنگین وارداتوں میں بھی غیر قانونی اور غیر لائسنسی ہتھیاروں کا استعمال ہوا ۔لاہور پولیس غیر قانونی اور غیر لائسنسی اسلحہ کی ترسیل پر قابو پانے میں ناکام رہی۔

مزیدخبریں