علی ساہی: منشیات کی روک تھام کیلئے نارکوٹکس کنٹرول پنجاب متحرک ہوگیا۔رواں ماہ لاہورمیں نارکوٹکس کنٹرول کا پہلا تھانہ ورکنگ کنڈیشن میں آجائے گا۔تھانہ شادمان میں قائم کیا گیا ، حوالات ایکسائز کی استعمال ہوگی ۔رضوان شیروانی
منشیات پر قابو پانے کے لیے نار کوٹکس کنٹرول پنجاب ایکشن میں آگیا ، پہلا تھانہ شادمان میں قائم کردیا گیا ۔ رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ نارکوٹیکس کنٹرول کا تھانہ شادمان میں قائم کیا گیا۔حوالات فرید کورٹ ہاؤس میں ایکسائز کی استعمال کی جائے گی۔
منشیات کیخلاف نارکوٹیکس کنٹرول انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرےگی۔اے این ایف اور پولیس کی معاونت سے کیسز کا اندراج کرکے تفتیش کی جائے گی
ابتدائی طور پر لاہور میں کام شروع کیا گیا ،مرحلہ وار دیگر ریجنز میں تھانے بنائے جائیں گے۔رضوان شیروانی کا مزید کہنا تھا کہ ہیومن ریسورس کیلئےایکسائزبرانچ سے ملازمین ڈیپوٹیشن پر لے رہے ہیں۔60انسپکٹرز اور کانسٹیبلان کی بھرتیاں ابتدائی طور پر کی جارہی ہیں۔