ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن الزامات،3 پولیس اہلکار نوکری سے برخاست

 کرپشن الزامات،3 پولیس اہلکار نوکری سے برخاست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 3 پولیس اہلکار نوکر ی سے برخاست کردیے گئے ۔   کرپشن اور اختیارات سے تجاوزپر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران
پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔ انسپکٹر سے کانسٹیبل تک کے افسران و جوان اردل روم میں پیش ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنزمحمدفیصل کامران نے40 افسران و جوانوں کے شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔

 فیصل کامران نے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 3اہلکاروں کو نوکر ی سے برخاست کر دیا۔انہوں نے کہا کرپشن، اختیارات سے تجاوزپر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملد آمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اردل روم کامقصد خود احتسابی،محکمانہ سزا وجزا کا عمل برقرار رکھنا ہے۔جبکہ ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور دیگر کاموں کیلئے 74 افسران و جوان پیش ہوئے۔ فیصل کامران نے جوانوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیے۔