صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ چیلنج

20 Jul, 2024 | 08:41 PM

 ملک اشرف: پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمے میں سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹرجنرل کے ذریعے  سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نےصنم جاوید کی نگرانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پراسیکیویشن کے موقف کو نظر انداز کیا ،وعدہ معاف گواہ نے بھی صنم جاوید کے خلاف گواہی دی تھی جس کو  نظر انداز کیا گیا ہے 

پنجاب حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ  اس مقدمہ میں کئی ملزمان کا ٹرائل ہورہا ہے جس میں  صنم جاوید کے خلاف مقدمہ خارج کردیا گیا ہے 

 اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ، لاہور ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو مقدمے سے خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں