بادامی باغ سنتا پارک کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بن گیا

20 Jul, 2024 | 08:29 PM

ابراہیم قریشی:  بادامی باغ سنتا پارک عرصہ دراز سے انتظامی عدم توجہ کا شکار ہو کر  کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بن کر رہ گیا۔ سڑک اور گلیوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں۔  خستہ حال سڑک اور سیوریج کا ناقص نظام عوام کو پریشان کرنے لگا۔ 

علاقہ کے مکین کہتے ہیں کہ کوڑا کرکٹ کےباعث تعفن پھیل رہاہے، خسہ حال سڑک پرحادثات ہونےکاخدشہ رہتاہے، اہل علاقہ اپنی مشکلات کے حل کے لئے اربابِ اختیار کی بے حسی سے  پریشان ہیں۔ انہوں نےانتظامیہ سے مسائل کے سدباب کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں