عوامی کالونی میں بجلی کی لٹکتی تاریں مکینوں کیلئے وبالِ جان بن گئیں

20 Jul, 2024 | 08:28 PM

فریحہ بتول:بجلی کی لٹکتی تاروں نے انتظامی غفلت کا پول کھول دیا ۔  جنرل ہسپتال کے پیچھے عوامی کالونی میں  بجلی کی لٹکتی بے ہنگم تاریں رہائشیوں کے لیے وبال جان بن گئیں۔ بجلی کی تاروں کے انبار زمین کی سطح سے کم بلندی پر لٹکنے سے انسانی جانوں کو بھی خطرہ ہے  ۔

انتظامی غفلت کے باعث عوامی کالونی عقب جنرل ہسپتال کا علاقہ جان لیوا مرکز بن گیا ۔بجلی کی بے ہنگم تاریں گھروں کے سامنے لٹکنے لگی۔ بجلی کی تاروں کا انبار زمینی سطح سے کم بلندی پر لٹکنے سے حادثات رونما ہوسکتے ہیں

اہل علاقہ  کا کہنا ہے کہ  اپنی مدد آپ کے تحت تاریں رسیوں سے باندھنے پر مجبور ہیں۔ کرنٹ لگنے کے واقعات بھی ہوچکے ہیں  اور بجلی کی تاروں میں آگ  بھی لگ چکی ہے۔

 اہل علاقہ کے مطابق دو سال سے بجلی کی تاریں اسی حالت میں لٹک رہی ہیں۔ مکین کہتے ہیں کہ ہم بہت پریشان ہے جیسے بارش ہو جاتی ہے گھروں کے دروازوں میں کرنٹ آتا ہے ان کا مطالبہ ہے  کہ  انتظامیہ تاروں کے مناسب اور بروقت اقدامات عمل میں لائے تاکہ انسانی جانیں محفوظ رہیں 

مزیدخبریں