ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پارکنگ کمپنی کے سٹینڈ؛ پارکنگ فیس دس روپے ہے یا تیس روپے؟

Parking stands , Lahore Parking Company, Over charging, Parking fee, Bike parking stand, Lahore , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:  لاہور پارکنگ کمپنی کے مقرر کردہ نرخوں کی دھجیاں اُڑائی جانے لگیں۔ پارکنگ سٹینڈ پر  جس کا جتنا دل چاہا اُس نے شہریوں سے اُتنا وصول کیا، آخر ان کی پشت پنائی کرنے والا کون ہے۔ 

پہلے رخ کرتے ہیں ہال روڈ کا جہاں آپکو وسیع پارکنگ سٹینڈز  نظر آئیں گے، یہاں معصوم شہریوں سے10 روپے کی بجائے 30 روپے وصول کیے جا رہے ہیں، اگر کوئی بحث کرے تو ڈسکاؤنٹ بھی دیا جاتا ہے جس کے بعدفیس20 روپے ہو جائے گی.


 اقبال ٹاون کی کریم مارکیٹ اور نادرا دفتر شملہ پہاڑی کی، یہاں بھی شہریوں کا یہی رونا ہے.

جب پارکنگ سٹینڈز پر موجود ٹھکیداروں کے ملازموں سے اوور چارجنگ کی وجہ پوچھی جائے تو وہ ڈھٹائی سے اور بسا اوقات  شرمندگی سے مسکرانے لگتے ہیں۔


شہریوں نے کہا کہ لاہور پارکنگ کمپنی ہو یا میٹروپولیٹن کارپوریشن، سرکار کو چاہیے کہ عوام کے درد کو اپنا درد سمجھ کر اوورچارجنگ پر قابو پائیں۔