آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی، شمال مشرقی بلوچستان، مشرقی/جنوبی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور سندھ میں تیز ہواؤں ، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران جنوب مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار، تیز بارش بھی متو قع، جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، تربت 46، دالبندین، نوکنڈی، لاڑکانہ، موہنجوداڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں چند مقامات پرآندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم لسبیلہ، قلات، آواران، بیلہ، خضدار، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی اور جعفر آباد میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔