ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ ڈیڈ لائن تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی

20 Jul, 2024 | 07:01 PM

درنایاب : ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ کا دورہ، سگیاں تا بابو صابو کوریڈور کے دونوں اطراف کام جاری ،ڈیڈ لائن تک منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔
ڈی جی ایل ڈی اے  نے پیکج ٹو کے دونوں اطراف کے سروس روڈ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔سگیاں تا بابو صابو کوریڈور کے دونوں اطراف کے سیکشنز پر بیک وقت کام جاری ہے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سروس روڈ کے چاروں سیکشنز پر اضافی مشینری و لیبر تعینات ہے ۔ سروس روڈ کے چاروں سیکشنز پر24 گھنٹے کام ہو رہا ہے۔گلشن راوی تا بابو صابو ایک طرف اسفالٹ مکمل ہوگیا  دوسری طرف ڈرین کا کام جاری ہے ۔بابو صابو تا سگیاں سڑک کی دوسری طرف ڈرین کیساتھ کنکریٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے ۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تمام سیکشنز کے یومیہ اہداف کا جائزہ لیا۔
 ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ منصوبے کو ڈیڈلائن پر ہر صورت مکمل کیا جائے،سروس روڈ کی تعمیر کے دوران کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دی

مزیدخبریں