لاہور میں دن دیہاڑے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

20 Jul, 2024 | 06:57 PM

اسرار خان : لاہور میں دن دیہاڑے چوری اور نقب زنی کی وارداتیں بدستور جاری، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران چوری کی 39304 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ مختلف تھانوں میں نقب زنی کے مجموعی طور پر 2925 مقدمات درج کئے گئے ۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 9370 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن چوری کی 8390 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویژن چوری کے 6890 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن میں 5622، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 4710 مقدمات درج کئے گئے، سول لائنز ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران چوری کی 4322 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ 

پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 755 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن نقب زنی کی 698 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کے 590 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن میں 390، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کے 296 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران نقب زنی کی 196 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ 

مزیدخبریں