زاہد چوہدری : گلشن راوی ڈسپوزل اسٹیشن سے 3 جولائی کو لئے گئے سیوریج نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے پولیو وائرس کی سیوریج میں موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ شہر میں رواں برس مسلسل پانچویں مرتبہ سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ پولیو کے خلاف بات بار چلنے والی مہم کے باوجود شہر پر پولیو وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔