ویب ڈیسک: آج ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک ہزار روپے کم ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام ڈھائی لاکھ روپے ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 335 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 380 ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 400 ڈالر فی اونس ہے۔