ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

123 تجاوزات کا سامان ضبط : ایل ایم سی نےسمندر میں سے ایک لوٹا نکال لیا

Lahore Metropoliton Carporation, Encroachments, Illegal venders, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:  میٹروپولیٹن کارپوریشن نے  123 عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا۔ شاہراہوں  سے569 بینر، سٹریمر ہٹائے گئے ۔
 راوی زون، علامہ اقبال زون اور داتا گنج بخش زون میں انسدادِ تجاوزات کارروائیاں کی گئیں۔ رافعہ حیدر کے مطابق 123 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان سٹور میں جمع کروایا گیا ۔  اہم شاہراہوں اور علاقوں سے569 بینر اور سٹریمر ہٹائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ  تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام زونز میں آپریشنز جاری رہیں گے۔

زونل افسران کی جانب سے مخصوص حدود میں کاروبار کیلئے لائن مارکنگ کی نگرانی بھی جاری ہے۔

تجاوزات کے خاتمے کیلئے شہر بھر میں 2 شفٹوں میں آپریشن جاری ہے۔ چیف آفیسر علی عباس بخاری کی زیر نگرانی تمام زونز میں ریگولیشن ونگ کا سپیشل سکواڈ متحرک ہے۔ تمام زونز میں بینز، سٹریمر ہٹانے،انسداد تجاوزات اور لائن مارکنگ کی نگرانی جاری ہے۔