ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج

اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اے ایس آئی محمد اشرف کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا۔ملزم اے ایس آئی محمد اشرف تھانہ ڈی ٹائپ فیصل آباد میں تعینات ہے۔
اے ایس آئی محمد اشرف نے مقدمہ کی تحقیقات میں مدد کرنے کے لئے شہری سے رشوت طلب کی۔شہری محمد زمان کی شکایت پر ریجنل ڈائریکٹر کنور خالد نے ملزم کے خلاف ٹریپ ریڈ کا حکم دیا۔
سرکل آفیسر فیصل آباد سرفراز نواز نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا۔ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے جس کے بعد اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔