بابر شہزاد ترک : پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافے کا معاملہ، قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری نے تفصیلات جاری کر دیں ۔
قومی ادارہ صحت کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 51 اضلاع کے 215 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ 9 بچے متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال ابتک 6 انسدادِ پولیو مہمات کا انعقاد کیا گیا، 2 ملک گیر مہمات میں 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، پولیو وائرس اس سال ملک کے 51 اضلاع میں پایا جا چکا ہے ۔ ہنگو، کراچی کیماڑی، چمن، پشین، حیدرآباد، جامشورو، لاہور کی سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ تمام نمونوں کا جینیاتی تعلق وائے بی تھری اے وائرس کلسٹر سے ہے ۔