راو دلشاد:ایکٹو پنجاب پولیس کی گاڑی دھکا سٹارٹ نکلی ، ڈی ایس پی منور ڈوگر نے خواجہ سراوں کو ڈی آئی جی آپریشنز سے ملاقات کے لیے لے کر جانے والی گاڑی دھکا سٹارٹ نکلی ۔
خواجہ سراوں نے ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے ایوان وزیر اعلی کے گیٹ پر دھاوا بھی بولا۔ پولیس نے خواجہ سراوں کا احتجاج ختم کروانے کی کوشش کی ۔ اسی کوشش میں ڈی ایس پی منورڈوگر خواجہ سراوں کو ایس ایس پی آپریشنز سے ملاقات کروانے کے لیے لے جانے لگے تھے ۔ خواجہ سرا گاڑی میں بیٹھ گئے تو گاڑی سٹارٹ نہ ہوئی ۔گرمی اور حبس کی وجہ سے پولیس گاڑی میں بیٹھے خواجہ سرا نڈھال ہوگئے تو پولیس اہلکاروں نے دھکا لگا کر گاڑی سٹارٹ کی ۔