طیفی بٹ کے ریڈ وارنٹ جاری ہوگئے

20 Jul, 2024 | 04:49 PM

 شاہین  عتیق: امیر بالاج قتل کیس  میں پولیس نے طیفی بٹ کو اشتہاری قرار دینے کے بعد پراسیکیوشن سے ریڈ وارنٹ کا لیٹر حاصل کرلیا۔ امیر بالاج قتل کیس کا چالان پراسیکیوشن میں بھجوانے کی تیاری بھی مکمل کرلی۔
چوہنگ کے علاقے میں قتل ہونے والےامیر بالاج قتل کیس میں پولیس نے مفرور طیفی بٹ کو اشتہاری ملزم قرار دینے کے بعد ان کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے کا لیٹر پراسیکیوشن آفس سیشن کورٹ سے حاصل کر لیا ۔

پولیس کی جانب سے طیفی بٹ کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد چالان جلد پراسیکیوشن آفس میں جمع کرا دیا جائے گا۔اس کیس میں احسن رضا شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے جس پر مخبری کا الزام ہے ۔

مزیدخبریں