سکول کےکلاس روم کی دیوار گِر گئی،دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

20 Jul, 2024 | 04:15 PM

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا کے ایک سکول میں لنچ بریک کے دوران کلاس روم کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

کلاس روم کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھے کئی طلبہ کو دیوار کے ساتھ گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اچانک ٹوٹنے والی دیوار کا ملبہ طلبہ کی سائیکلوں کے لیے مختص پارکنگ میں جا گرا۔ یہ کلاس روم شری نارائن گروکل سکول کی پہلی منزل پر تھی، سکول پرنسپل کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے لنچ بریک کے دوران پیش آیا۔

سکول پرنسپل روپل شاہ کامیڈیا سے بات کرتے کہنا تھا کہ ہمیں ایک زوردار آواز سنائی دی اور ہم سب بھاگتے ہوئے یہاں پہنچے۔ ایک طالب علم کے سر پر چوٹیں آئیں ہیں، واقعے میں معمولی زخمی ہونے والے 7ویں جماعت کے طالبعلم کو بھی نجی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دیوار کا ملبہ طلبہ کی سائیکلوں کیلئے مختص پارکنگ میں جا گِرا، جس کے نتیجے میں کئی سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں