ویب ڈیسک : راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی ، نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کیمرہ پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی جانب سے چودھری ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل آج عدالت پیش نہ ہوئے۔
سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر ملزمان کے وکلا کی جرح مکمل ہوگئی۔
سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک کے بیانات پر بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی جرح مکمل ہوگئی جبکہ زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر بشریٰ بی بی کے وکلا آئندہ سماعت پر جرح مکمل کریں گے۔
آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہان بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلئے گئے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو انگریزی روزنامہ فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔