حسن علی : پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ ، پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلی سطح کامشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے موجودہ ملکی سیاسی حالات اور پی ٹی آئی پر ممکنہ حکومتی پابندی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت شریک ہونگی، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے رہنماؤں سے رائے لی جائے گی اور پیپلز پارٹی رہنماوں کی رائے سے پابندی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں پہلے ہی پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ۔