ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں پڑھانے والے ٹیچرز کی 40 سال بعد سنی گئی

سکولوں میں پڑھانے والے ٹیچرز کی 40 سال بعد سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :  سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے قاری ٹیچرز کی 40 سال بعد سنی گئی، حکومت نے قاری ٹیچرز کو گریڈ 11 ،لیب اٹنڈنٹ کو گریڈ 7 ، آئی ٹی انچارج اور آفس کلرک کو گریڈ 11 دینے کا فیصلہکرلیا، اپ گریڈیشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

حکومت نے تمام قاری ٹیچرز کو گریڈ 7 سے 11 میں ترقیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، مستقبل میں قاری ٹیچرز کی بھرتیاں بھی نہیں کی جائیں گی۔ آئندہ قاری ٹیچرز کا کیڈر ڈائنگ ہوگا۔ آخری بار قاری ٹیچرز کی بھرتیاں 1984 میں کی گئی تھیں۔سائنس لیبارٹریوں میں کام کرنیوالے ہزاروں لیب اٹنڈنٹس کو بھی گریڈ 1 سے 7 میں ترقی دی جائے گی، دس ہزار سے زائد سکول کمپیوٹر لیبز میں کام کرنیوالے لیب انچارج کو بھی گریڈ7 سے گیارہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

16 ہزارسے زائد ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں تعینات آفس کلرک کو بھی گریڈ 11 ملے گا۔

اس سے قبل آفس کلرک گریڈ 7میں کام کررہے ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے سمری محکمہ خزانہ کوارسال کردی۔اپ گریڈیشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔