مہم کے باوجود شہر لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ نہ ٹل سکا

20 Jul, 2024 | 02:51 PM

Ansa Awais

زاہد چودھری :  لاہور میں پولیو وائرس کی تصدیق ، بار بار چلنے والی پولیو مہم کے باوجود شہر پر پولیو وائرس کا خطرہ نہ ٹل سکا ۔
  لاہور میں پولیو وائرس کی ایک مرتبہ پھر تصدیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ گلشن راوی ڈسپوزل اسٹیشن سے 3 جولائی کو لئے گئے سیوریج نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے ۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے پولیو وائرس کی سیوریج میں موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے ۔

 شہر میں رواں برس مسلسل پانچویں مرتبہ سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو پولیو کیخلاف بار بار چلنے والی مہم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

مزیدخبریں