آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

20 Jul, 2024 | 02:36 PM

ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرکے وہاں جاری تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پارک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے۔ آئی ٹی پارک کی تعمیرمیں تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کے مشکور ہیں، سہولتوں کے اعتبار سے یہ جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا۔ آئی ٹی پارک اس خطے میں رول ماڈل ہوگا، آئی ٹی پارک میں 120 دفاتر ہوں گے، بزنس سپورٹ سینٹر بھی آئی ٹی پارک میں قائم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں اور ماہرین کے ساتھ اس پارک کا قریبی رابطہ ہوگا، آئی ٹی پارک میں ریسٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا جائے گا، آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزیدخبریں