ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہسپتال میں بریسٹ کینسر کی قبل ز وقت تشخیص کا آغاز

نرل ہسپتال ،سنٹرل ریسرچ لیب ،بریسٹ کینسر،بیرکاون ایڈوانس ٹیسٹ، آغاز ،سٹی42 General Hospital, Central Research Lab, Breast Cancer, Barcawan Advanced Test, Initiation, City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: جنرل ہسپتال کی سنٹرل ریسرچ لیب نے ایک اوراہم سنگ میل عبورکرلیا,  بریسٹ کینسر کی تشخیص کیلئے بیرکاون ایڈوانس ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا۔
جنرل ہسپتال ایڈوانس تشخیص اورجینز کی شناخت کی بنیادپرٹیسٹ کرنےوالاپہلاہسپتال بن گیا ہے،اس حوالے سے پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمدالفرید ظفر  نے پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈائریکٹرسنٹرل ریسرچ لیب ڈاکٹرغزالہ روبی اوران کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا۔ 

پروفیسرڈاکٹرمحمدالفرید ظفر نے بتایا کہ ہسپتال میں بریسٹ کینسرسکریننگ کیلئےبریکاون اورٹوٹیسٹ شروع کر دیئےہیں ، جنرل ہسپتال پہلی سرکاری علاج گاہ ہے جہاں یہ سہولت دی جارہی ہے، اس سےبریسٹ کینسر  کی بروقت تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے سے متاثرہ خواتین کی فیملی کی سکریننگ ہوگی ،  بریسٹ کینسر کی تشخیص کا ٹیسٹ پرائیویٹ لیب میں بہت مہنگا ہے ۔غریب مریضوں کوبریسٹ کینسرکاتشخیصی ٹیسٹ مفت کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی سے بریسٹ کینسر کی روک تھام کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی استدعا کریں گے ۔جنرل ہسپتال میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے ساتھ مریضوں کا مکمل ڈیٹا بھی جمع کریں گے ۔

پریس کانفرنس میں ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین ، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق ، ڈاکٹر غزالہ روبی شریک ہوئے۔