ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات جاری،ججز کی اکثریت 6 ہفتے کی چھٹیوں پر چلی گئی

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات جاری،ججز کی اکثریت 6 ہفتے کی چھٹیوں پر چلی گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات جاری ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی اکثریت 6 ہفتے کی چھٹیوں پر چلی گئی.
 چیف جسٹس مس عالیہ نیلم سمیت صرف پانچ ججز 22 جولائی سے شروع ہونیوالے ہفتے کے دوران پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جبکہ جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس سید شہباز علی رضوی بھی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں .جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس شہرام سرور چودھری ، جسٹس شاہد کریم ،جسٹس مسعود عابد نقوی ،جسٹس اسجد جاوید گھرال ، جسٹس سلطان تنویر احمد بھی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں ، جسٹس چودھری محمد اقبال ، جسٹس مزمل اختر شبیر ، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس جواد حسن بھی چھٹیوں پر جانیوالے ججز میں شامل ہیں .

جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ،چوہدری عبدالعزیز ، جسٹس محمد امجد رفیق ،جسٹس محمد وحید خان فاروق حیدر ، جسٹس محمد طارق ندیم ،جسٹس علی ضیاء باجوہ چھٹیوں پر چلے گئے ہیں ۔

Ansa Awais

Content Writer