ڈولفن پولیس کی کارروائی، کوئٹہ سے لاہور آئس سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

20 Jul, 2024 | 12:52 PM

عرفان ملک : ناکہ شیراکوٹ نے منشیات سپلائی کرنے والوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس دوران کوئٹہ سے لاہور آئس سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے آئس کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ سے لاہور آئس سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ناکہ پر موجود اہلکاروں نے گاڑی میں سوار مشکوک شخص کی تلاشی لی جس دوران ملزم کے قبضہ سے 680 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم نے آئس کو جسم کے مختلف حصوں سے چپکا رکھا تھا۔

ڈولفن کی جانب سے گرفتار ملزم مصطفی کو قانونی کارروائی کے لئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا گیا۔

مزیدخبریں