پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پروفیسر آف افتھامولوجی کے نتائج کا اعلان کردیا

20 Jul, 2024 | 12:47 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پروفیسر آف افتھامولوجی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، دو ڈاکٹر پروفیسر آف افتھامولوجی کے عہدے کیلئے منتخب ہو گئے ہیں۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پروفیسر آف افتھامولوجی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ دو ڈاکٹر پروفیسر آف افتھامولوجی کے عہدے کیلئے منتخب ہو گئے ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر چودھری اور ڈاکٹر سعد اللہ پروفیسر آف افتھامولوجی کیلئے منتخب ہو گئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے منتخب پروفیسر کی فہرست محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو بھجوا دی۔
 

مزیدخبریں