عرفان ملک:شہر میں غیر قانونی اسلحہ کی بڑھتی سپلائی پولیس کیلئے چیلنج بن گیا ،قتل ، اقدام قتل ودیگر سنگین جرائم میں غیر قانونی و غیر لائسنسی اسلحہ کا استعمال ہونے لگا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں 6 ماہ کے دورن ہونے والے 80 فیصد جرائم میں غیر لائسنسی اسلحہ استعمال ہوا ہے۔رواں سال میں اب تک اقدام قتل کے 526 واقعات رونما ہوئے ، قتل کے 231 واقعات رونما ہوئے جبکہ ڈکیتی کے دوران شہریوں کو قتل کرنے کے13 واقعات رونما ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اقدام قتل ،قتل میں استعمال ہونے والا 80 فیصد اسلحہ غیر لائسنسی تھا جبکہ سنگین وارداتوں میں بھی غیر قانونی اور غیر لائسنسی ہتھیاروں کا استعمال ہوا ہے۔