ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کا 13واں روز، شہر لاہور  میں سکیورٹی ہائی الرٹ

محرم الحرام کے 13وےروز   لاہور  بھر میں ہونے والی مجالس میں  پولیس افسران و اہلکار  سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:     محرم الحرام کے 13وےروز   لاہور  بھر میں ہونے والی مجالس میں  پولیس افسران و اہلکار  سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز  کے مطابق   لاہور میں آج 11 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے اور 91مجالس منعقد ہورہی ہیں جن میں 51 اے کیٹیگری مجالس شامل ہیں.محرم کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام پر بھی فوکس ہے،  جلوس و مجالس کے اختتام تک تمام افسران وجوان اپنے پوائنٹس پر موجود رہیں گے۔

سٹی ڈویژ ن میں 3جلوس،14مجالس،کینٹ ڈویژن میں 3جلوس اور 17مجالس ہوں گی۔ سول لائنز میں 2جلوس اور15مجالس منعقد ہوں گی، صدر ڈویژن میں 10مجالس،اقبال ٹاؤن میں 1جلوس اور  20مجالس ہوں گی جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 2جلوس ،15مجالس کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے  ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہےکہ محرم پروگراموں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا رہا۔ منتظمین مجالس و جلوس وقت اور روٹس کی پابندی یقینی بنائی گئی ہے،  مجالس وجلوسوں کی سکیورٹی پر تعینات جوانوں کو الر ٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔