ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روشن گھرانہ سکیم،فائنل پلان وزیر اعلیٰ کو پیش کردیا گیا

روشن گھرانہ سکیم،فائنل پلان وزیر اعلیٰ کو پیش کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:  پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ سکیم،محکمہ توانائی پنجاب نے فائنل پلان وزیر اعلیٰ کو پیش کردیا۔

  محکمہ توانائی  کےذرائع کے مطابق سولر پینل کی اہلیت کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ،ایک ہی گھر پر دو میٹر والے صارفین کو سولر پینل نہیں ملیں گے،بجلی چوری میں ملوث اور ڈیفالٹ صارفین اور  ڈیفیکٹڈ میٹر والے صارفین بھی حکومت کو سولر پینل سکیم سے آؤٹ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق یہ شرائط تمام مفت اور قرض پر سولر پینل لینے والوں پر عائد ہوں گی ۔منصوبے کا ترمیمی پی سی ون پی اینڈ ڈی بورڈ کو منظوری کے لیے ارسال کردیا گیا ہے ۔پی اینڈ ڈی بورڈ سے منظوری کے بعد جلد اس منصوبے پر عمل کا آغاز کردیا جائے گا۔